• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈالر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کے قدر میں اضافہ رہا پیر کوفاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے کم ہوکر 154روپے 10پیسے کا اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی کے بعد 154روپے 40پیسے کا ہوگیا۔دیگر ممالک کی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی روپے کے قدر میں اضافہ ہوا سعودی ریال اور امارتی درہم مشترکہ طور پر 10 پیسے کی کمی کے بعد بالترتیب 41روپے 25 پیسے اور 42روپے 25 پیسے یورو 1روپے کی کمی کے بعد 182روپے جبکہ برطانوی پونڈ 30پیسے کی کمی کے بعد 213روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

تازہ ترین