• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 3 میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 3نجی بینک کے قریب لوٹ مار کے دوران پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہلاک ہو گیا ،پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت کامران اشتیاق ولد محمد اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے ،جس کے قبضےسے ایک نائن ایم ایم پستول ، گولیاں 2موبائل فونز اوردیگر سامان برآمد ہوا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈکیت عادی جرائم پیشہ ہے جو قبل ازیں مقدمہ نمبر 541/20 فیروز آباد تھانے اور ایک مقدمہ نمبر 20 267/گلبرگ پولیس کے ہاتھوں ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

تازہ ترین