• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کا آج کورونا وائرس ٹیسٹ ہو گا

وزیرِ اعظم عمران خان کا آج کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ قومی ادارۂ صحت کے نمائندے ان کا ٹیسٹ سیمپل لیں گے۔

وزیرٍ اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں لیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ 6 سے 8 گھنٹے میں آئے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر وزیرِ اعظم عمران خان جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیرِ اعظم عمران خان ویڈیو لنک سے اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر منظرِ عام پر آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔


ان کی اہلیہ خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔

وزیرٍِ اعظم عمران خان نے ٹیسٹ مثبت آنے سے چند روز قبل ہی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔

تازہ ترین