• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم اور اہلیہ کی تصویر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کی حالیہ تصویر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی تھی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ گارڈن میں موجود پُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

عاطف اسلم اور اہلیہ کی تصویر پر جہاں محبت بھرے تبصرے کیے گئے تو وہیں اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد لائکس بھی آگئے۔

گلوکار سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے ہیں اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر نہیں کرتے ہیں، عاطف اسلم اور سارہ کی ایک طویل عرصے بعد ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی پوسٹ پر لاکھوں لائکس آگئے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ! مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔‘

گلوکار نے لکھا تھا کہ ’آپ میری زندگی کی سب سے مضبوط شخصیت ہو۔‘

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین