• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’کوئین‘ قرار دیدیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کو اپنی ’کوئین‘ یعنی ’ملکہ‘ قرار دے دیا۔

عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ گارڈن میں موجود پُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ! مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی سب سے مضبوط شخصیت ہو۔‘

اُنہوں نے اپنی اور اپنے دونوں بیٹوں کی طرف سے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘

آخر میں عاطف اسلم نے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

عاطف اسلم کی جانب سے صرف ایک گھنٹے پہلے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے اب تک تین لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین