• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس جمع کرنے کیلئے31 مارچ کو شام 6 بجے تک متعلقہ برانچز کھلی رہیں گی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے31 مارچ 2021ء کو شام 6 بجے تک متعلقہ برانچز کھلی رہیں گی۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی مجاز برانچز 31 مارچ 2021ء کو شام 6 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مقصد کے لیے اس روز نفٹ نے شام 5 بجے کلیئرنگ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ 31 مارچ 2021ء کو اپنی متعلقہ برانچز اس وقت تک کھلی رکھیں، جب تک نفٹ کی طرف سے سرکاری لین دین کے لیے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کی ضرورت ہو۔

تازہ ترین