آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپریل کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 166 روپے 33 پیسے سستا، اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 166 روپے 33 پیسے سستا کردیا گیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

مارچ کے لیے کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 1884 روپے 92 پیسے مقرر تھی۔ 

اوگرا کا کہنا ہے کہ فی کلو ایل پی جی مارچ کے مقابلے میں اپریل کے لیے 14 روپے سستی ہوگی۔

اوگرا کے مطابق اپریل کے لیے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 145روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید