آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کے پاس اچھا بولنگ ٹیلنٹ ہے، ایڈن مارکرم

جنوبی افريقی بيٹسمين ايڈن مارکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت اچھا بولنگ ٹيلنٹ ہے، ہم اچھی اور مثبت کرکٹ کھيلنے کی کوشش کريں گے۔

سنچورین میں ویڈیو کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کرکٹ پر ہے، سيريز کے ليے بھرپور محنت کر رہے ہيں۔

ايڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہر سيريز ہمارے ليے اہم ہے، ہمارے پاس ورلڈکپ سے قبل تياری کے ليے کافی وقت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھا بولنگ ٹيلنٹ ہے، ہم اچھی اور مثبت کرکٹ کھيلنے کی کوشش کريں گے۔

اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ميری پرفارمنس وائٹ بال ميں اتنی اچھی نہيں رہی، سليکٹرز کا شکرگزار ہوں جنھوں نے مجھ پر بھروسہ کيا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید