• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ہیروئن سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہیروئن سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ چمکنی ابراہیم خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہیروئن سمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کسی بھی وقت پشاور سے اعلی کوالٹی ہیروئن جسم کے خاص اعضا ء میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی پولیس نے جی ٹی روڈ اور موٹر وے ناکہ بندی پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے تمام مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران مسافر فلائنگ کوچ میں سوار تین ملزمان تنویر، یسین اور اللہ دتہ کو روک کر سرسری تفتیش پر تینوں ملزمان نے جسم کے خاص حصہ میں کیپسول کی شکل میں ہیروئن چھپا کر سمگل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ہیروئن پہلے پنجاب اور بعد میں ملک سے باہر سمگل کئے جانے کا انکشاف کیا جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.
تازہ ترین