وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد سیاسی امور سرانجام دیتے ہوئے بنی گالا آفس سے تصاویر جاری کی ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنی ’آج کے دن‘ کے عنوان سے تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی، جہاں انہیں کچھ عہدیداروں کے ساتھ ، دستاویز پڑھتے اور چلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر سے جاری تصاویر میں بتایا گیا کہ کورونا سے صحتیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان بنی گالا میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وفاقی وزیر چوہدری فواد کے ہمراہ بھی ایک تصویر سامنے آئی جس میں چوہدری فواد وزیرِ اعظم کو کامسیٹس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، ووٹنگ کے طریقہ کار اور مشین کے مختلف فیچرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اپنی ماضی کی اور حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے رہتے ہیں۔