اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ اندرون مملکت سے عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اب تک عمرہ کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے ،اندرون ملک سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے۔اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے استقبالیہ سینٹرز پر چیک کیے جائیں گے جبکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی سختی کے ساتھ کرایا جائے گا۔