• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے اپنے بہترین دوست حسن علی کے ساتھ مکالمے کے چرچے ہیں۔

شاداب خان نے حسن علی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ بڑے ہوگئے ہیں غصہ نہیں کرتے۔


ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان اور حسن علی کی محو گفتگو تصویر شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کہا کہ وہ اندازہ لگائیں کہ دونوں کیا باتیں کررہے ہیں۔

فخر زمان نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نہیں بتاؤں گا۔‘

حسن علی نے فخر زمان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا کہ ’بتانا بھی نہیں ورنہ شاداب غصہ کرجائے گا۔‘

شاداب خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ ’اب میں بڑا ہوگیا ہوں، غصہ نہیں کرتا پچھلے سال کی طرح۔‘

واضح رہے کہ قومی ٹیم آج کل جنوبی افریقی سیریز کیلئے جوہانسبرگ میں موجود ہے جہاں آج پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین