• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکہ اروڑا نے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

بھارتی ٹیلی ویژن پرسنالٹی، فٹنس اور یوگا ماہر ملائیکہ اروڑا نے جمعہ کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی، یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے گزشتہ برس ستمبر میں کورونا وائرس کا مقابلہ کیا اور خود کو انھوں نے اپنے گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔ 

آج انھوں نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں آرام دہ اور سادہ سے لباس اور سرخ ماسک لگائے ویکسین کی ڈوز لگواتی نظر آرہی ہیں۔

انھوں نے اپنی پوسٹ پر کیپشن میں تحریر کیا، میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، کیونکہ اس معاملے میں ہم سب اکٹھے ہیں، آئیے میرے سپاہیوں، اس جنگ کو جیتیں، وائرس کے خلاف جنگ۔ نہ بھولیں یہ آپکو بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ 


اس خصوصی موقع پر میں اپنے حیرت انگیز فرنٹ لائن ورکرز کا ذکر کرنا نہیں بھولونگی، جو بڑی بہادری کے ساتھ ہمارا خیال رکھتے ہیں، اور یہ سب کچھ وہ مسکراتے ہوئے کرتے ہیں۔ شکریہ۔ (اور ہاں میں ویکسین لگوانے کی حق دار تھی)۔ 

تازہ ترین