کراچی (نیوزڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن کو مقامی میڈیا کی ملکیت پر عائد پابندیاں نرم کرنے کی اجازت دے دی ہے اور براڈکاسٹرز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اس صنعت کو سہولت فراہم کرنے کا کہا ہے کیوں کہ صارفین کی بڑی تعداد آئن لائن منتقل ہورہی ہے۔ 9 صفر سے فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس بریٹ کاوانوف نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا جس نے 2017 میں ایف سی سی کی طرف سے میڈیا میں ملکیت کے کچھ قواعد و ضوابط کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔