• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ن لیگ، پی پی میں دوریاں مزید بڑھنے لگیں؟


کیا اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں دوریاں مزید بڑھنے لگی ہیں؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام لیے بغیر انہیں جتلاتے ہوئے کہا کہ ہر وقت آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی۔

بلاول بھٹو نے کچھ جماعتوں کی پیپلز پارٹی کی ڈیل ہوجانے کے تاثر کو پروپیگنڈا قرار دیا اور اس کی تردید کی۔


اُن کا کہنا تھا کہ شاید ن لیگ سے گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کی سیٹ جیتنے کی بات ہضم نہیں ہورہی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کی محاذ آرائی کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن غیر جانب دار ہیں۔

تازہ ترین