• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش خدشات کا شکار

‏پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش خدشات کا شکار ہوگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بی سی بی سےتازہ ترین صورتحال کےمطابق سیریز کیلئے رابطہ کیا ہے ۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 11 اپریل کو شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے مگر بنگلہ دیش میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ڈھاکا میں سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی مختصر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین