• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہےکہ میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا، اس شہر کے رہنے والے ہمارے کردار کو بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے تین سو ارب روپے اس شہر پر خرچ کئے ہیں، میرا بدترین دشمن بھی ایک روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا، میں نے ان پیسوں کو کراچی کی ترقیاتی پر لگایا یہ ہماراکردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن 07 نمبر، یوسی 32مسلم مجاہد کالونی، نئی آبادی، سیکٹر 4H بدر گراؤنڈ،بلدیہ ٹاؤن، یوسی 29میں انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی سمیت دیگر مرکزی رہنماء بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی واحد جماعت ہے جو اس شہر کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

تازہ ترین