• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہرین ملک کی شجاعت، پرویز الٰہی سے ملاقات، مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ مہرین ملک آدم نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نےکہاکہ پاکستان مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے نظریہ پاکستان کو ہمیشہ مقدم سمجھا اور اس پر قائم رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی اور اس کی سالمیت اور یکجہتی کو ترجیح اول بنائے رکھا۔پرویزالٰہی نے مہرین ملک آدم کو یقین دلایا کہ آپ کے تجربے اور ملک سے محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی اور ملک کی بہتری کیلئے استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات ہماری ترجیح میں شامل ہیں اس کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین