راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں راولپنڈی میں مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز کے تحت دعائیہ تقریبات ہوئیں۔ مقررین نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے محکوم و مظلوم افراد کی ترجمانی کی۔ اقوام متحدہ میں جس دلیری سے پاکستان کی نمائندگی کی اسکی مثال رہتی دنیا تک ملنا مشکل ہے۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی گروپ کے چیئرمین میاں خرم رسول کی زیر صدارت دعائیہ تقریب میں راجہ الطاف، رانا رفاقت، ناصر میر، آصف اکبر، ندیم اعوان، جہانگیر بٹ، جمیل قریشی، سخیر شہزاد، رانا شوکت اور دیگر نے شرکت کی۔ سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد کے زیر اہتمام نیو کٹاریاں میں دعائیہ تقریب میں چوہدری اسد پرویز، راجہ الطاف، راجہ عامر علی، بنارس چوہدری، راجہ عرفان حیدر، راجہ محمد علی منہاس، چوہدری فرخ اسماعیل، ملک ایوب، راجہ یعقوب، عاصم ڈار، راجہ صلاح الدین، اختر سعید پپا، صابر حسین، سلیم کیانی، چوہدری تنویر، حبیب کیانی سمیت وارڈ کمیٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ راولپنڈی کی تقریب میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما چوہدری اسد محمود، ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان، شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل، منیارٹی ونگ کے ڈویژنل صدر روہیل اشتیاق، پنجاب سپورٹس ونگ کے صدر سید طیب چٹھہ، لیبر بیورو سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عمران، خواتین ونگ سے نائب صدر ثمینہ نیازی، سیکرٹری انفارمیشن راولپنڈی صغریٰ پروین، ڈویژنل کونسل کے صدر راجہ الطاف، نائب صدر ملک ایوب صابر، پی آئی اے یونٹی کے عہدیدار رضوان سنی، اظہر حسین کاظمی، حاجی متین، شفیق جدون اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم اسلم کیانی ڈویثرنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسین طارق راجہ، ضلعی انفارمیشن سیکریٹری محمد شاہد، تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عمر کے زیراہتمام تقریب ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کو عوام کے حقوق کا شعور بیدار کرنے کی سزا دی گئی۔