• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے مات دی، 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کو آخری اوور میں جیت کےلیے 16 رنز درکار تھے، جو نہ بن سکے، محمد عرفان خان 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی طرف سے عثمان خان 52، محمد رضوان 16 کے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرا ہندسے میں اسکور نہ کرسکا، چار کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کے اسپنر جانسن نے 26 رنز کے عوض 5، ایڈم زمپا نے 2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تھا، تاہم حارث رؤف نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، یہ وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری، حارث رؤف نے ٹم ڈیوڈ 18 رنز پر کو آؤٹ کیا جبکہ ساتویں وکٹ 139 رنز پر گری، یہ وکٹ بھی حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 146 رنز پر گری، ایرن ہارڈی 28 رنزبنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نویں وکٹ بھی 146 رنز پر گری، وہ بھی عباس آفریدی کے حصے میں آئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللّٰہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم

آج کے میچ کے لیے محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید