• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسے جیسے چوتھا صنعتی انقلاب (Industry 4.0)عالمی معیشت میں سرائیت کرتاجارہا ہے، اس میں معیشت کے تمام شعبوں اور دنیا کے ہرحصے میں سرگرم کاروباری سربراہان (بزنس لیڈرز) کےلیے اچھی اور بُری، دونوں طرح کی خبریں ہیں۔

بُری خبر پہلے: کاروبار کرنے کے روایتی طریقوں کو فوری طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔

مستقبل (اور کسی حد تک حال) ڈیجیٹل کا ہے۔ کورونا وائرس وبائی مرض نے اس رجحان کو مزید تیز کردیا ہے۔ تاہم، مسئلہ یہ ہے کہ 10فی صد سے بھی کم کاروباری اداروں کے موجودہ ’بزنس ماڈلز‘ ڈیجیٹل دور کے تقاضے پورے کرنے کے قابل ہیں۔ کسٹمر ویلیو، آمدنی میں اضافے اور مارکیٹ ویلیوایشن کے لحاظ سے موجودہ وقت میں کامیاب ترین بزنس ماڈل ’ڈیجیٹل پلیٹ فارم بزنس ماڈل‘ ہے۔ 

دنیا کی10سب سے زیادہ قیمتی اور قابلِ قدرکمپنیوں میں 70فی صد (ایمیزون، علی بابا، ایپل، مائیکروسافٹ وغیرہ) اور ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت رکھنے والے 70فی صد اسٹارٹ اپس، جنھیں Unicorns کہا جاتا ہے، اس بزنس ماڈل پر عمل پیرا ہیں۔ توقع ہے کہ 2030ء تک 30فی صد عالمی معاشی سرگرمیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم بزنس ماڈل کے تحت وقوع پذیر ہوں گی، تاہم اس وقت 5فی صد سے بھی کم روایتی کمپنیاں اس سلسلے میں کوئی مربوط لائحہ عمل رکھتی ہیں۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ موجودہ کمپنیوں کے بورڈ پر موجود 10فی صد سے بھی کم اراکین ایسے ہیں، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم بزنس ماڈل کی معیشت کو پوری طرح سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نتیجتاً، آج کے کارپوریٹ لیڈرز کی ایک بڑی تعداد چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے درکار تبدیلیوں کو اپنے اداروں میں متعارف کرانے کے لیے پراعتماد نہیں۔

اچھی خبر: ٹاسک بہت بڑا ہے، جسے بیک وقت لاگو کرنے کے بجائے ٹکڑوں یا حصوں میں عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔ کارپوریٹ لیڈرز، کاروبار کے روایتی طریقوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم بزنس ماڈل پر منتقل کرنے کے لیے درج ذیل لائحہ عمل اختیار کرسکتے ہیں۔

1-کیا آپ کا بورڈ اور ایگزیکٹو ٹیم ڈیجیٹل پلیٹ فارم بزنس ماڈل کو اچھی طرح سمجھتی ہے؟

آج کے کئی کارپوریٹ لیڈرز یہ جانتے ہی نہیں کہ وہ کیا نہیں جانتے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک نیا رجحان ہے، جس کےبارے میں کم افسران کو معلوم ہے۔ کارپوریٹ لیڈرز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مقابلہ کرنے اور اشتراک میں کام کرنے کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار ہوسکیں۔

2-کیا آپ ایسا دلیرانہ لائحہ عمل رکھتے ہیں، جسے کارپوریٹ اور ڈیجیٹل اسٹریٹجی میں ضم کیا جاسکے؟

کارپوریٹ لیڈرز کو جب نئے مواقع اور خطرات کا ادراک ہوگا، تب ہی وہ اپنے ادارے کی نمو کے لیے تیار کردہ لائحہ عمل میں ڈیجیٹل سوچ کو شامل کرسکیں گے۔ اس کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ محتاط روابط اور ابلاغ پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پانچ سال قبل چینی کمپنی PingAn نے اعلان کیا تھا کہ وہ خود کو انشورنس کمپنی تصور نہیں کرتی بلکہ وہ خود کو ’فائنانشل سروسز لائسنس یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی‘ سمجھتی ہے۔

3-کیا آپ نے اپنا 10فی صد سرمایہ اور دیگر وسائل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ماڈل کے لیے مختص کردیا ہے؟

وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے وسائل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف منتقل کریں، جس سے کمپنی کے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے۔ موجودہ وسائل میں سے کچھ حصہ نکال کر ڈیجیٹل میں خرچ کرنا آپ کے مستقبل کے لائحہ عمل کو حقیقت میں بدلنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

وال مارٹ نے اسی لائحہ عمل کے تحت بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے Jet.comاور Flipkart کو خریدا ہے۔

4- کیا آپ نے انڈسٹری 4.0کے پیشِ نظر اپنی کمپنی کے مقاصد پر دوبارہ غور کیا ہے؟

ڈیجیٹل پلیٹ فارم بزنس ماڈل، کمپنیوں کو روایتی اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کیے بغیر اپنے صارفین کی خدمت کرنے کے لائق بناتا ہے۔ ڈیجیٹل کمپنیاں محض متعدد فریقین کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرتی ہیں۔

تازہ ترین