آئی جی پنجاب انعام غنی کا پولیس کی بہتر کارکردگی سے متعلق اہم اقدام
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب انعام غنی کا پولیس کی بہتر کارکردگی سے متعلق اہم اقدام

آئی جی پنجاب انعا م غنی نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔

آئی جی پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ خراب ریکارڈ اور کریمنل کیسز کے حامل تھانیداروں کو کل تک ہٹادیا جائے گا۔

انعام غنی نے کہا کہ جن ایس ایچ اوز کے خلاف کریمنل کیسز زیر سماعت ہیں انہیں تھانیدار نہ لگایا جائے۔


اُن کاکہنا تھا کہ کانسٹیبل سے آفیسر تک کسی پر ایف آئی آر درج ہے تو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کا متعلقہ افسر مقدمے سے بری ہونے تک معطل ہی رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید