آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسپینش لیگ: بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو ایک صفر سے ہرادیا

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو ایک صفر سے ہرادیا۔

اسپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی جبکہ دوسرے ہاف میں کھیل میں تھوڑی تیزی آئی، 79 ویں منٹ میں ریال ویلا ڈولڈ کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا گیا۔

بارسلونا نے اس کا فائدہ اٹھا یا اور میچ کے آخری منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

اس فتح کے بعد بارسلونا کی ٹیم لیگ میں 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈ 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور ریال میڈرڈ 63 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

کھیلوں کی خبریں سے مزید