• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

ایک روز قبل سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج پھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے چار سو روپے کم ہوگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ چار ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 387 روپے کم ہو کر 89 ہزار 163روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 735 ڈالر فی اونس ہے۔ 

تازہ ترین