• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نےمختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل کرکے پیشرفت کی، عالمی بینک

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہےکہ حکومت بنیاد ی اصلاحات پر عملدرآمد ، سماجی تحفظ کیلئے اخراجات اور معاشرے کے غریب طبقات کیلئے سماجی تحفظ کےدائرہ کار کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بنک گروپ کے جنوبی ایشیائی خطے کے نائب صدر ہرٹ وگ شیفر کیساتھ ورچوئل اجلاس میں کیا ، عالمی بنک کے نائب صدر نے کورونا کی وباء سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے حکومت کے ریلیف اقدامات کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی بنک مشکل کےا س وقت میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، عالمی بنک نے تسلیم کیا کہ پاکستان نےمختلف شعبوں میں بنیادی اصلاحات پر عملدرآمد کرتےہوئے خاطر خواہ پیشرفت کی۔

تازہ ترین