• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیں گی، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دیئے گئے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے جعلی راجکماری، فسادی مولانا کا سوگ طویل کر دیا ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہےاور اسے اب ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین