• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے تسلیم کیا پنجاب کے پی سے آگے تھا،احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کیے جائیں، وزیراعظم نے تسلیم کیا پنجاب کے پی سے آگے تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے وسیم اکرم پلس کو لگاکر پنجاب کو پیچھے دھکیلا۔

احسن اقبال نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اب کہہ رہے ہیں خیبر پختونخوا ترقی میں پنجاب کے برابر آگیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ نے کے پی کے عوام کا بھی استحصال کیا، کے پی کے عوام ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں نوشہرہ الیکشن اس کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین