• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں 4 سال کی بچی کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار


کوہاٹ میں 4 سال کی بچی کے قتل میں ملوث خاتون کو  گرفتار کر لیا گیا، ملزمہ کو سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق بچی کےقتل میں ملوث خاتون سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سےگرفتار کی گئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے بدلہ لینے کے لئے بچی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمہ کا بچی کےچچا کےساتھ گھریلو تنازعہ تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فارنزک رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔

گذشتہ دنوں کوہاٹ میں لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی حریم کی لاش ایک نالے سے ملی تھی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین