• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک نے خو کو آن لائن مواد کا ’بچن‘ قرار دے دیا

نامور بھارتی ادکار ابھیشیک بچن نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر خود کو اپنے والد امیتابھ بچن سے برابر اسٹار قرار دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے خود کا اپنے والد سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آن لائن مواد کے ’بچن‘ ہیں۔ 

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن ’دی بگ بل‘ میں ہرشد مہتا کا کردار نبھارہے ہیں، تاہم اداکار ایک اور ویب سیریزاسکیم 1992 کی وجہ سے بھی دباؤ میں ہیں۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے امیتابھ بچن ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ان کا نیا پروجیکٹ ہر طرح کے پلیٹ فارم کے لیے ہے۔

ابھیشیک نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی طور پر مستقبل ہے، اور یہ ایک طرح سے سنیما کے ہی برابر ہے۔ 

اداکار نے بتایا کہ مجھے او ٹی ٹی پر کام کرنے کا موقع اجے دیوگن کی طرف سے ملا تھا، کیونکہ اجے نے مجھے کہا تھا کہ انھوں نے اسکرپٹ پڑھا ہوا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں اس کے لیے کام کروں۔ 

ابھیشیک کا کہنا تھا کہ انھوں نے فوری طور پر اس پروجیکٹ کے لیے  ہاں کردی تھی۔

تازہ ترین