• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زنٹا کی ممبئی کے فوٹو گرافرز سے سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل

اداکارہ پریتی زنٹا نے پاپا رازیز کو سماجی طور پر فاصلہ رکھنے کے حوالے سے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے قریب جانے سے اجتناب برتیں۔

پریتی زنٹا نے یہ بات ممبئی شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے تناظر میں کہی۔

پاپا رازیز کی جانب سے جاری ویڈیو میں پریتی زنٹا ممبئی کے علاقے باندرہ کے ایک کلینک کے باہر عام سے لباس میں وائٹ ماسک لگائے  نظرآرہی ہیں۔ جبکہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں یلو واٹر بوتل اور موبائل فون لے رکھا ہے۔  

اس موقع پر وہ اپنی جانب آتے ہوئے کیمرہ مین کو یہ کہتی نظر آئیں کہ میری آپ سے ایک درخواست ہے کہ برائے مہربانی آپ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔


اسکے باوجود جب وہ اپنی کار میں بیٹھنے کے لیے آگے بڑھتی ہیں تو پاپا رازیز ان سے چند مزید پوز لینے کی درخواست کرتے ہیں، جس کے بعد وہ انھیں خدا حافظ کہہ کر گاڑی کا دروازہ بند کرلیتی ہیں۔

تازہ ترین