• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زینٹا نے خود کو ’کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ملکہ‘ قرار دے دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زینٹا نے خود کو ’کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ملکہ‘ قرار دے دیا، اُن کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 20 مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرواچکی ہیں۔

پریتی زینٹا جو انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ٹیم، کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک بھی ہیں، ان دنوں آئی پی ایل کے حوالے سے دبئی میں موجود ہیں۔

یہاں انھیں بائیو ببل رولز کی پابندی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ جو کوئی بھی آئی پی ایل کا حصہ ہو وہ سب کے لیے محفوظ ہو۔

اس پر عمل پیرا ہونے کے دوران پریتی نے اپنے ریگولر کورونا وائرس ٹیسٹ کی جھلکیاں شیئر کیں، اس قسم کے ٹیسٹ انھیں کچھ دنوں کے وقفے سے کروانا ہوتا ہے۔ 

منگل کو انھوں نے اپنے ٹیسٹ کی ایک جھلک پوسٹ کی جس میں ایک میڈیکل اسٹاف ممبر، ان کی ناک سے سواب کا نمونہ لے رہی ہیں اور پریتی کہہ رہی ہیں کہ یہ حیرت انگیز ہے۔ 

انکے اس ویڈیو کے انسٹاگرام پر شیئر ہوتے ہی لوگوں کے کمنٹس آنا شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے تحریر کیا، آپ نے یہ بہت آسانی سے ٹیسٹ کروالیا، میں نے پانچ مرتبہ کروایا جہاں طبی عملے نے سواب کو مزید ناک کے اندر دھکلیل دیا تھا۔


ایک یوزر نے کہا کہ پریتی نے یہ درست طریقے سے نہیں کروایا۔ جبکہ ایک اور نے کہا کہ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ یہ اچھی تکنیک نہیں تھی۔

ویڈیو میں پریتی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کا 20واں کورونا ٹیسٹ ہے، اب وہ اس ٹیسٹ کی ملکہ بن چکی ہیں۔

انھوں نے اسکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح بایو ببل میں رہنا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ بایو ببل ایک محفوظ ماحول ہوتا ہے جس میں بہت ساری پابندیاں ہوتی ہیں، بیرون دنیا سے الگ ہو کر رہنا ہوتا ہے، تاکہ آئی پی ایل پلیئرز، اسٹاف اور کریو ممبرز کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

تازہ ترین