• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام کاج پر جیٹھانی اور دیورانی میں جھگڑا، 1 جاں بحق 1 زخمی


رحیم یارخان میں گھر کے کام کاج پر دیورانی اورجیٹھانی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کےحملے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

صادق آباد کےنواحی علاقےمیں گھر کے کام کاج پر جھگڑے کے دوران دیورانی اور جیٹھانی نے طیش میں آکر ایک دوسرے پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا۔

جس کے نتیجے میں سعدیہ نامی خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ لاش اور زخمی خاتون کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کاروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تازہ ترین