• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: دکاندار کی 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

لودھراں میں  دکاندار نے  13 سال کی لڑکی کو  مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ویڈیو بنائی اور لڑکی کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں  مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، ملزم نے بچی کو بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ  میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی، مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے اور  ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔

تازہ ترین