• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کیلئے شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے زبردست طریقے سے فخر زمان نے لگاتار دوسری سنچری بنائی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف بہت ہی شاندار کارکردگی دکھائی۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے فاسٹ بالرز کی بھی تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں جنوبی افریقا کی ٹیم سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت ہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے درمیان ہی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لئے جانے کی اجازت دی۔ یہ دیکھ کر دکھ ہو رہا ہے کہ ٹی20 لیگز بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ اس حوالے سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو-ایک سے جیتی ہے۔

تازہ ترین