آپ آف لائن ہیں
منگل29؍شعبان المعظم 1442ھ 13؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کا جی ایچ کیو کا دورہ

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو بین الاقوامی و علاقائی سیکورٹی اور قومی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

این ڈی یو کی سالانہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوتے ہیں، نیشنل سیکورٹی ورک شاپ میں پارلیمنٹرینز سمیت 54 شخصیات نے شرکت کی۔

شرکا میں سول سرونٹس، مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید