• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدائی پچاس ون ڈے میں 2262 رنز، فخر نے ظہیر کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فخر زمان نے دو ون ڈے میچوں میں سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے ایک سو کی بیٹنگ اوسط سے 302 رنز بنائے۔ وہ ون ڈےکیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ انہوں نے 50 اننگز میں 2262 سے زائد رنز بناکر ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ بابر اعظم نے ابتدائی پچاس ون ڈے اننگز میں 2129 رنز بنائے تھے ۔ ابتدائی پچاس اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ 2486 رنز کے ساتھ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے۔ سیریز میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نےایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے76 کی اوسط سے228 جبکہ اوپنر امام الحق نے 44کی اوسط سے 132رنز دو نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

تازہ ترین