• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے کی حدودو مچھر کالونی کوہاٹ محلہ میں نامعلو م افراد کی فائرنگ سے لوڈنگ گاڑی کا ڈرائیور 25 سالہ ذاکر ﷲ ولد عمر حکیم جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اپنی گاڑی میں بیٹھا تھاکہ اس دوران مسلح ملزمان آئے اور اس پر فائرنگ کردی واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔سچل تھانے کی حدود صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ میر بادشاہ زخمی ہوگیا۔ پولسی کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا۔ پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55سالہ محمد یعقوب زخمی ہوگیا ۔

تازہ ترین