ویانا (آئی این پی) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے، ایران اور عالمی طاقتوں نے گزشتہ روز ہونے والی اس بات چیت کو تعمیری قرار دیا ہے۔ اپنے الگ الگ بیانات میں امریکا اور ایران نے کہا کہ انہیں فوری طور پر کسی کامیابی کی توقع نہیں تاہم دونوں حکومتوں اور یورپی یونین نے ابتدائی بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق فریقین تہران پر عائد امریکی پابندیوں پر بات چیت کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ سن 2015کا ایٹمی معاہدہ بحال کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔