• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برابری کی بنیاد پر بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ ثابت قدم رہے گا، کیوں کہ اسے امریکا کے ساتھ ممکنہ تعطل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چینی سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق وانگ یی نے حال ہی میں چین کے دورے پر آنے والے جنوب مشرقی ایشیا کے 4 ممالک اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی۔ چین کے امریکا سے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نہ تو دنیا میں کسی ایک کی بالادستی چاہتا ہے اور نہ ہی یہ قبول کرتا ہے کہ عالمی معاملات میں صرف ایک ہی ملک کی رائے حتمی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔
تازہ ترین