• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرا چارج رکھنے والے انٹر بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات اور سیکرٹری سمیت 16 افسران فارغ

کراچی (سید محمد عسکری) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے عدالتی فیصلے کے بعد دہرا چارج رکھنے والے بورڈ کے ناظم امتحانات اور سیکرٹری سمیت 16؍ افسران کو فارغ کردیا ہے جن افسران سے دہرا چارج لے کر انہیں فارغ کیا گیا ہے ان میں سابق دور میں غیر قانونی طور پر مقرر ہونے والے ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی، سیکرٹری زرینہ راشد، انسپکٹر آف کالجز راشد قدوائی، اسسٹنٹ سیکرٹریز انور حسین، مرزا عدنان بیگ، نائلہ ممتاز، محمد شکیل احمد، اسسٹنٹ کنٹرولرز محمد آفتاب عالم، راشد اقبال، اعجاز حسین، اقبال حسین، سید مسعود عالم، سپرنٹنڈنٹ آصف احمد خان، محمد عمران، ڈی پی او نعمان علی خان اور کیئر ٹیکر کاشف مقصود شامل ہیں۔

تازہ ترین