• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے الیکٹرانک چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے شہری کا چالان جاری کر کے ای چالان سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس سسٹم کو براہ راست سیف سٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ ای چالان کے تحت گاڑی یا موٹر سائیکل مالک کو گھر چالان موصول ہوگا۔ ای چالان کا جرمانہ دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا بصورت دیگر گاڑی یا موٹر سائیکل متعلقہ تھانہ میں بند کر دی جائیگی۔
تازہ ترین