• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےزیراہتمام 5روزہ ٹیچرز ٹریننگ کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےشعبہ کوالٹی ایشورنس اینڈ امپروومنٹ کی طرف سے 5روزہ ٹیچرز ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹریننگ 5روز کے پانچ بیجز پر مشتمل ہو گی جس میں دوسرا بیچ 11اپریل سے جبکہ آخری بیچ 3مئی سے شروع کیا جائے گا۔ یہ ٹریننگ پروگرام 7مئی تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ میں پنجاب بھر سے 3500پیف ٹیچرز شرکت کر رہے ہیں۔ ٹریننگ میں شرکت کرنے والے اساتذہ کو سفری اخراجات کے لیے 2500روپے فی ٹیچر الاؤنس بھی دیا جائے گا۔
تازہ ترین