• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ملازمین کی سروس بک مکمل کرنے کیلیے جونیئر کلرک کی تعیناتی

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال سکیل نمبر 1 تا 15 کے ملازمین کی سروس بکس کو مکمل کرنے کے لئے ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد بخاری نے ایسوسی ایشن کی ڈیمانڈ پر جونئیر کلرک احمد عرفان کے آرڈرز جاری کر دئیے ہیں، ایسوسی ایشن کے وفد جس میں صدر رانا عامر، چئیرمین وسیم سلیم، سیکرٹری جنرل چوہدری سعید احمد نے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری سے ملاقات کی اور ایم ایس نشتر ہسپتال کو بتایا کے نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے متعدد ملازمین کی سروس بک نامکمل ہیں۔ اکثر اوقات ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر سروس بک کے مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے جبکہ کلریکل سٹاف منور حسین اور محمد اشرف پر کام کا بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے سروس بک کے معاملات تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے اس معاملہ کو سنجیدہ لیا اور ملازمین کی سروس بکس کو مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر ایک جونیئر کلرک کو تعینات کر دیا ہے۔
تازہ ترین