• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ و چنگ چی ڈرائیورز کا جرمانوں و پکڑ دھکڑ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور( وقائع نگار) رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورزنے ٹریفک حکام کی جانب سے جرمانوں اور پکڑ دھکڑ کے خلاف ناصر باغ روڈ پر سڑک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا رکشہ اور چنگ چی ڈرئیورزنے اپنے مطا لبات کے حق میں نعرہ بازی کی جبکہ سڑک کو بند کر کے احتجاج ریکارڈ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک حکام کی جانب سے بلا وجہ پانچ ہزرا کے جرمانے عائد کئے جاتے ہیں جبکہ درجنوں رکشوں کو ٹرمینل میں بند کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ڈرائیورز بے روزگار ہونے لگے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل بھی ٹریفک حکام نے ون وے کے نام پر غریب رکشہ اور چنگ چی ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کئے تھے اور متعلقہ حکام سے ملاقات کے باجود پھر سے جرمانے عائد کرنا شروع کردیئے ہیں اور رکشوں کو ٹرمینل میں بند کردیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا وجہ جرمانے بند کئے جائیں اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے جبکہ بورڈ سٹاپ میں یو ٹرن بنایا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین