• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا گریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اسی طرح صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کردیا۔

تازہ ترین