• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ انتخابات، گیلانی نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سات ووٹ مسترد کرنے کے پریذائیڈنگ افسر کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے ۔ جمعرات کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک اور ملک جاوید اقبال وینس کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل جمع کرائی جس میں وفاقی حکومت ، پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین