• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیرترین تحریک انصاف کاحصہ ہیں اوررہیں گے،میاں محمودالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شبانہ روز سر گرم عمل ہے، رمضان المبارک میں مصنو عی مہنگائی او زخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین بہت عرصہ پی ٹی آئی کے اندر مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور پارٹی کے بہت سے لوگوں کے ان سے تعلقات ہیں۔پی ٹی آئی کاکو ئی گروپ نہیں بننے جا رہا- جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے - انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے دفاتر بند کروا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔بعدازاں میاں محمود الرشید نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمدسہیل خواجہ کے ہمراہ تھانہ گکھڑ منڈی کا بھی دورہ کیا اور حوالاتیوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا-
تازہ ترین