وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ سینئر وزیر پنجاب علیم خان بھی موجود ہیں، ایک روزہ دورے میں وزیراعظم سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔
دورے کے دوران عمران خان نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے تحت ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کا بھی ہلوکی میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا ،ارکان اسمبلی شریک ہوں گے، وزیراعظم ایوان وزیراعلی میں منہگائی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
عمران خان کو منہگائی کی روک تھام اور رمضان پیکج کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔