• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز معاہدے پر نیپرا کا اعلامیہ جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے آئی پی پیز معاہدے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں پر عملدرآمدکا سلسلہ جاری ہے، 2006ء کی قابل تجدید پاور پالیسی والے 7بگاس، 3ونڈ، 2سولر پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ان پاور پلانٹس سے بجلی کی مجموعی پیداوار 355 میگا واٹ ہے جبکہ اس فیصلے کے بعد  پلانٹس کی بقیہ زندگی تک 150 ارب روپے کی بچت  کی ہوگی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ان پلانٹس کے ٹیرف میں نظرثانی کی نیپرا کو درخواستیں دی تھیں۔

نیپرا کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس کےآپریشن اینڈ مینٹیننس کی لاگت کی مد میں 20 فیصد کمی کی ہے جبکہ سولر پاور پلانٹس کےآپریشن اینڈ مینٹیننس کی لاگت کی مد میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بگاس پاور پلانٹس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کی لاگت کی مد میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

 یپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے اس معاملے پر 03 مارچ 2021ء کو عوامی سماعت کی تھی۔

تازہ ترین