• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے 3 ماہ بعد جنوبی کوریا کا بحری جہاز اور کپتان آزاد کر دیا

ایران نے تین ماہ بعد جنوبی کوریا کے بحری جہاز اور کپتان کو آزاد کر دیا، ایران کے منجمد اثاثے آزاد کرانے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کے بعد بحری جہاز اور کپتان کو چھوڑا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق جنوری سے ایران کی تحویل میں موجود جنوبی کوریائی بحری جہاز اور اس کے کپتان کو رہا کردیا گیا ہے۔

جنوبی کوریائی حکام کے مطابق یہ اقدام جنوبی کوریا کی جانب سے منجمد ایرانی اثاثے آزاد کرانے میں مدد کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا۔

امریکی پابندیوں کے تحت ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد ہیں۔

ایرانی حکام نےجنوری میں ماحولیاتی آلودگی کے الزام میں آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا تھا، تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات کے سفر پر تھا۔

تازہ ترین